دلچسپ

کسان نے بندروں کو ڈرانے کیلئےانوکھا طریقہ کار ڈھونڈ لیا

بنگلورو(این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک کسان نے بندروں کے حملوں سے تنگ آکر انہیں ڈرانے کے لیے ایک انوکھا حل تلاش کر لیا۔کرناٹک کے سریکانت گؤڈا نامی کسان نے اپنی زمین پر بندروں کے جْھنڈ کو ڈرانے کے لیے رکھوالی کرنے والے کتے کو چیتے کی کھال کی طرح رنگ کرنے کا سوچا۔اور پھر زمین پر رکھوالی کرنے والے کتے کے بالوں کو چیتے کی طرح دھاریوں والے انداز میں رنگ کیا اور اب اس کا یہ انوکھا طریقہ دنیا بھر میں مشہور ہوگیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کسان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کتے کے جسم پر

چیتے کی طرح کالی دھاریاں اسپرے کلر سے بنائیں اور ساتھ ہی ہلکا سفید رنگ بھی اسپرے کیا تاکہ وہ اصلی چیتے کی طرح نظر آئے۔انہوں نے بتایا کہ بندروں کا جْھنڈ ان کی فصلوں کو خراب کردیتا ہے اور انہیں امید تھی کہ ان کا یہ طریقہ اس مسئلے میں کار آمد ثابت ہوگا۔سریکانت گؤڈا نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف اپنے کتے کو ایک چیتے کی طرح رنگ کیا بلکہ اپنی زمین پر چیتوں کے بڑے پوسٹر زبھی لگائے۔سریکانت کا کہنا تھا کہ ان کا یہ طریقہ امیدوں پر پورا اترا ہے اور وہ دوسرے کسانوں کو بھی اس کی تجویز دیتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close