بزنس

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے کمال کر دیا رواں سال کتنے سو ارب ڈالرز پاکستان بھجوائے؟سٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد(آن لائن)سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے دوران 1.737 ارب ڈالرمالیت کا زرمبادلہ ملک ارسال کیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے لیکر اکتوبرتک کے عرصہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 1.737 ارب ڈالر مالیت کی ترسیلات زرکیں، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.14 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں سعودی عرب میں کام کرنے والے ورکروں نے 1.757 ارب ڈالر مالیت کازرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔مالی سال 2017-18 کے ابتدائی 4 ماہ میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکا حجم

1.68 ارب ڈالررہاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2019ئ￿ میں سعودی عرب میں کام کرنیوالے ورکروں نے 420.88 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ سال اکتوبرمیں مملکت سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 468.18 ملین ڈالر رہا تھا۔‎

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close