پکوان-کھانےکی تراکیب

افغانی برگر بنانے کی ترکیب

اجزا
افغانی روٹی تین سے چار عدد2 آلو تین عدد بڑے3 ٹماٹر دو سے تین عدد بڑے4 کھیرے دوعدد5 انڈے ابلے ہوئے دوعدد6 ہرادھنیا اور پیاز باریک کٹی ہوئی ایک پیالی7 چاٹ مصالحہ حسب ضرورت8 لیموں کا رس حسب پسند9 کوکنگ آئل حسب ضرورت

ترکیب
1ٹماٹر،کھیرے کے سلائس کرلیں،ابلے ہوئے انڈوں کو لمبائی میں کاٹ لیں،پیاز اور ہرادھنیا باریک کاٹ کر مکس کریں۔2آلوؤں کو چھیل کر فرنچ فرائز کاٹ لیں اور کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں۔3جب بر گرشروع کرنے ہوں تو افغانی روٹی کو لمبائی میں دو حصوں میں کاٹ لیں،ان پر سب سے پہلے پیاز اور ہرادھنیا پھیلا دیں ۔4پھر ٹماٹر ،کھیرا،ابلے ہوئے انڈے اور فرنچ فرائز ڈالیں اوپر سے چاٹ مصالحہ اور لیموں کارس ڈال کر فولڈ کرلیں۔5ان نئے انداز کے افغانی برگر میں چاہیں تو گرل کیا ہوا چکن بھی شامل کیا جا سکتاہے۔شام کی چائے کے ساتھ انھیں انجوائے کریں۔

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ
پکانے کا وقت

30 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close