پکوان-کھانےکی تراکیب

بلوچی رائس بنانے کی ترکیب

اجزا ۔۔۔۔۔
1 گوشت آدھا کلو2 چاول دو پیالی3 نمک حسب ذائقہ4 ادرک لہسن پسا ہوا دو چائے کے چمچ5 پیاز تین عدد درمیانی6 آلو تین عدد7 ٹماٹر تین عدد درمیانے8 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ9 لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ10 پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ11 ہلدی ایک چائے کا چمچ12 دہی ایک پیالی13 زعفران یازردے کا رنگ ایک چٹکی14 کیوڑہ ایسنس ایک چائے کا چمچ15 ہرامصالحہ آدھی پیالی16 کوکنگ آئل تین چوتھائی پیالی

ترکیب ۔۔۔۔۔
1کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں آلوؤں کے موٹے قتلوں کو ہلکی آنچ پر سنہرا فرائی کرکے نکال لیں۔2پھر اسی پین میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور فرائی ہونے پر تھوڑی سی پیاز نکال کر علیحدہ رکھ لیں۔3پھر اس میں ادرک لہسن ،نمک،گوشت،لال مرچ ،دھنیا اور ہلدی ڈال کر بھونیں پھر ایک پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔4علیحدہ بڑے پین میں چاولوں کو نمک ملے پانی میں گرم مصالحہ ڈال کر ایک کنی ابالیں اور چھلنی میں پانی نتھار لیں۔5گوشت گل جائے تو چولہے سے اتارلیں اور ابلے ہوئے چاولوں کے تین حصے کر لیں۔دہی میں کیوڑہ ایسنس اور زردے کا رنگ ڈال کر پھینٹ لیں۔6بڑے پین میں ایک حصہ چاولوں کا ڈال کر اس پر آلو اور ٹماٹر کے قتلے رکھیں،پھر آدھا گوشت ڈال کر اس پر دوسرا حصہ چاول ڈالیں۔پھر گوشت ڈال کر ٹماٹر کے قتلے رکھیں اور تیسرا حصہ چاولوں کا ڈالیں۔7آخر میں فرائی کی ہوئی پیاز،باریک کٹا ہوا ہرا مصالحہ اور دہی ڈال کر ڈھک کر دم پر رکھ دیں۔پانچ منٹ آنچ تیز رکھ کر پھر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ دم دے دیں۔

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ
پکانے کا وقت

50 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close