پکوان-کھانےکی تراکیب

کھویا بادام کے گلاب جامن بنانے کی ترکیب

اجزاء
1 گھر کا بنا ہوا کھویا ایک پیالی2 بادام آدھی پیالی3 انڈا ایک عدد4 چینی ڈیڑھ پیالی5 پانی ایک پیالی6 زردے کا رنگ ایک چٹکی7 کوکنگ آئل حسب ضرورت

– تیار کرنے کی ترکیب

1چار پیالی بالائی کو بھاری پیندے کی کڑاہی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گھی علیحدہ ہو جائے اور بالکل خشک کھویا رہ جائے۔
2بادام کو باریک پیس کر کھوئے میں ملائے اور انڈے کو ہلکا سا پھینٹ کر ایک ایک چمچ ڈالتے ہوئے مکسچر کو سخت گوندھ لیں ۔اس سے چھوٹے چھوٹے بالز بنا کر ہلکی آنچ پر کوکنگ آئل میں فرائی کرلیں۔
3اس دوران چینی کو پانی میں اچھی طرح حل کریں اور زردے کا رنگ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ ابال آجائے۔
4چولہے سے اتار کر اس میں فرائی کئے ہوئے گلاب جامن ڈال کر ڈھک کر دس سے پندرہ منٹ رکھ دیں۔ان منفرد اور مزیدار گلاب جامن کو گرم گرم شروع کریں۔

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ
پکانے کا وقت

35 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close