پکوان-کھانےکی تراکیب

کسٹرڈ سوئیاں بنانے کی ترکیب ( مسکان فریاد رانا٭)

Ingredients – اجزاء

1 دودھ ایک لیٹر
2 چینی حسب ذائقہ
3 رنگین سوئیاں ایک پیالی
4 فریش کریم ایک پیالی
5 ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر چار کھانے کے چمچے
6 ریڈ جیلی ایک پیکٹ(پیالے میں جمالیں)

تیار کرنے کی ترکیب :
تھوڑے سے ٹھنڈے دودھ میں کسٹرڈ گھول لیں۔
سوئیاں الگ سے ابال لیں پھر دودھ ابال کر چینی ملائیں اور پہلے سے حل کیے ہوئے کسٹرڈ کو ابلے ہوئے دودھ میں شامل کردیں۔
گاڑھا ہونے لگے ،تو ابلی ہوئی رنگین سوئیاں شامل کرکے اچھی طرح ملالیں،پھر چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرلیں۔
اب کسٹرڈ میں آدھی کریم ہلکے ہاتھوں سے ملائیں۔
اسی طرح آدھی جیلی بھی ملائیں،پھر بچی ہوئی کریم اور جیلی سے سجادیں۔ٹھنڈا کرکے شروع کریں۔

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ
پکانے کا وقت

30 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close