دلچسپ

دلہن کی ہیلی کاپٹر میں رخصت ہونے کی انوکھی خواہش پوری

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں باپ نے ہیلی کاپٹر میں بیٹی کی رخصتی کرکے اس کی انوکھی خواہش پور کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان میں مہندر سولکھ نامی ایک باپ نے اپنی بیٹی کی رخصتی کو یادگار بنانے کے لیے بیٹی کو ہیلی کاپٹر میں سسرال رخصت کی۔ مہندر سولکھ نے بتایا کہ وہ چاہتا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو عظیم الشان انداز میں گاں سے رخصت کرے اور اِسی سلسلے میں وہ ایک سال سے سوچ رہا تھا کہ آخر کس انوکھے انداز میں بیٹی کو رخصت کیا جائے۔دلہن کی ہیلی کوپٹر میں رخصت ہونیکی خواہش پوری ،مہندر

سولکھ نے بتایا کہ بہت زیادہ سوچنے کے بعد اس کو یہ خیال آیا کہ وہ اپنی بیٹی کو ہیلی کاپٹر میں رخصت کریگا اور پھر شادی سے دو ماہ قبل رخصتی کا یہ انوکھا انداز اپنے اہلِ خانہ اور اپنی بیٹی کو بتایا تو وہ سب بھی یہ سن کو بہت خوش ہوئے اور پھر اسکے بعد انہوں نے تیاری شروع کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق رینا نامی دلہن کی انوکھی رخصتی کو دیکھنے کیلئے ایک بہت بڑا ہجوم موجود تھا گاں کے تمام لوگ یہ مناظر دیکھنے کیلئے آئے۔ دلہن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی شادی سب سے الگ اور منفرد انداز میں ہو اور میری بھی یہ ہی خواہش تھی جو میرے والد صاحب نے پوری کی۔رینا نے کہا کہ بیٹیوں کو اِس طرح رخصت کرنے سے ان کو بڑھاوا ملتا ہے اور فخر محسوس ہوتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close