ٹیکنالوجی

گوگل اور فیس بک انسانی حقوق کے لیے خطرہ قرار

لندن (این این آئی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گوگل اور فیس بک جیسی بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں کے کاروباری ماڈل کو انسانی حقوق کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی کا الزام ہے کہ یہ کمپنیاں بے لگام نگرانی اور ڈیٹا چوری کرکے شہریوں کی ذاتی معلومات جمع کرکے ان حقوق کی پامالی میں ملوث ہیں۔ تنظیم نے یورپی یونین اور جرمن حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نئے قوانین وضع کریں تاکہ آئندہ نسلوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ایمنسٹی کے مطابق تقریباًتین ارب افراد ہر مہینے فیس بک جبکہ دنیا

میں نوے فیصد سے زائد انٹرنیٹ صارفین گوگل سرچ انجن استعمال کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close