کھیل

سٹیفانوس سٹسپاس نے اے ٹی پی فائنلز کا ٹائٹل جیت لیا

لندن (سپورٹس ڈیسک)یونان کے سٹیفانوس سٹسپاس نے اے ٹی پی فائنلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو شکست دی۔ ارینا ٹو لندن میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں سٹیفانوس سٹسپاس نے ڈومینک تھیم کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے ہرایا، پہلے سیٹ میں 6-7 سے شکست کے بعد سٹیفانوس سٹسپاس نے شاندار کم بیک کیا اور اگلے دونوں سیٹ بالترتیب 6-2 اور 7-6 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سیمی فائنلز میں سٹیفانوس نے سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر کو جبکہ ڈومینک تھیم نے جرمنی کے الیگزینڈر کو ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close