تازہ ترین

”حکومت اور اسٹبلشمنٹ کے درمیان آج کل اندر کھاتے کیا کھچڑی پک رہی ہے؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ویب ڈیسکز چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے طنزکرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ سلیکٹڈ کو جنہوں نے سلیکٹ کیا ہے کیا انہیں تبدیلی پسند آئی ہے؟ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ سے بھی پوچھتا ہوں کیا امپائر کی انگلی پسند آئی؟ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے

اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ مین میرا سوال آج بھی وہی ہے کہ کیا تبدیلی پسند آئی۔انہوں نے مزید کہا کہ اب نہ امپائے کی انگلی چلے گی نی جعلی تبدیلی بلکہ اب صرف اور صرف عوام کی مرضی چلے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے ہیش ٹیگ گیم اوور سلیکٹڈ بھی لکھ کر شئیر کیا۔ اس سے قبل گزشتہ روز انہوں نے آزادی مارچ کامیاب رہا، سلیکٹڈ وزیراعظم کے ہٹنے کے امکانات بڑھے ہیں، کم نہیں ہوئے،یقین سے کہتا ہوں کہ وزیر اعظم نہیں رہے گا، اگلے سال تک وزیراعظم کو جانا ہوگا،آصف زرداری ضمانت کیلئے درخواست نہیں دے رہے، چھ مہینے سے آصف زرداری کو اپنے ڈاکٹر سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی، ایک سابق صدر جس کا ٹرائل بھی شروع نہیں ہوا ان کی قید میں ہے، کشمیر کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے ،، پیپلزپارٹی یوم تاسیس پر اپنا آئندہ کا لائحہ عمل رکھے گی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے جو مولانا فضل الرحمان سے وعدے کیے تھے ہم اس پر پورے اترے، کراچی سے آزادی مارچ شروع ہوا تو پیپلز پارٹی کے رہنماء ساتھ تھے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں بھی پیپلز پارٹی نے آزادی مارچ میں شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ پلان بی میں بھی پیپلز پارٹی ساتھ ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس اس بار آزاد کشمیر میں ہوگا، مقبوضہ کشمیر پر ایک تاریخی حملہ ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر پر حکومت نے جو قدم اٹھائے وہ سب کے سامنے ہیں، پیپلز پارٹی کا مقبوضہ کشمیر پر مؤقف بڑا واضح ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کور کمیٹی اجلاس میں ملکی معیشت پر بھی بات چیت کی گئی، حکومت آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کر چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عام آدمی کے حقوق کی جنگ لڑی ہے، ملک کے عام آدمی کے بارے میں حکومت اور دائیں بازو کے سیاست دان خاموش ہیں۔بلاول بھٹو نے کہاکہ غریب پر کم اور طاقتور طبقے پر زیادہ بوجھ ہونا چاہئے۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی عوامی حکومت بنائے گی، بلاول بھٹو نے کہاکہ پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق بھی کور کمیٹی میں بات چیت کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close