Uncategorized

نوازشریف سے متعلق عدالتی فیصلے کا جائزہ، وزیر اعظم کی قانونی ٹیم کو اہم ہدایات

اسلام آباد (نمائندہ کماس) وزیر اعظم عمران خان نے قانونی ٹیم کو سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اتوار کو وزیر اعظم اور حکومتی قانونی ٹیم کے درمیان رابطہ ہوا جس میں وزیر اعظم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ قانونی ٹیم فیصلے کا جائزہ لے کر کابینہ میں رپورٹ پیش کرے۔ ذرائع نے بتایاکہ فیصلے سے متعلق حکومتی لائحہ عمل کابینہ اجلاس میں طے کیا جائے گا،فیصلے پر حکومتی

حکمت عملی آیندہ کابینہ اجلاس میں طے کی جائیگی۔خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کی غرض سے 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close