Uncategorized

دنیا کا وہ پہلا ملک جس نے سب سے بڑے فائیو جی نیٹ ورک کا آغاز کردیا

بیجنگ (این این آئی)چین نے دنیا کے پہلے اور سب سے بڑے فائیو جی نیٹ ورک کا آغاز کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چین کی سرکاری کمپنی چائنا موبائل، چائنا یونی کام اور چائنا ٹیلی کام نے اپنے فائیو جی نیٹ ورک کا افتتاح کیا۔اس سے قبل جنوبی کوریا، امریکا اور برطانیہ رواں سال فائیو جی ٹیکنالوجی کا آغاز کرچکے ہیں۔چینی کمپنیوں کی جانب سے پہلے فائیو جی نیٹ ورک کو آئندہ سال متعارف کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اب اسے فوری طور پر متعارف کرادیا گیا ہے۔فائیو جی سروس موبائل فون انٹرنیٹ کی پانچویں جنریشن ہے جو تیز
ترین ڈیٹا ڈاون لوڈنگ، اپ لوڈنگ اور بہترین کنیکشن کے ذریعے کوریج کو یقینی بناتی ہے۔چین میں اب فائیو جی کی سپر فاسٹ سروس بیجنگ اور شنگھائی سمیت 50 شہروں میں دستیاب ہوگی جس کی قیمت 128 یوآن سے 599 یوآن تک رکھنے کا منصوبہ ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close