Uncategorized

پاک آسٹریلیا پہلا ٹی20 میچ ، اچانک کیا خدشہ پیدا ہو گیا

سڈنی(این این آئی) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بارش کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق اتوار کو پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مضبوط آسٹریلوی ٹیم کا سامنا ہوگا، پاکستان کی ممکنہ الیون میں وارم اپ میچ کے کھلاڑیوں کو برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔بابر اعظم، فخرزمان، حارث سہیل تینوں فارم بحال کرچکے،محمد رضوان ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے بعد پر اعتماد ہیں، آصف علی وارم اپ میچ میں کھاتہ نہیں کھول سکے لیکن ان کو برقراررکھا جا سکتا ہے، افتخار احمد ، عماد وسیم، شاداب خان بیٹ اور بال دونوں سے ٹیم کے کام
آسکتے ہیں،تینوں آل راؤنڈرز کا کردار اہم ہوگا، محمد عامر، وہاب ریاض اور محمد عرفان اپنے تجربے کی بدولت کینگروز کیلئے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔دوسری طرف موسم  کے حوالے سے کوئی اچھی اطلاعات نہیں ہیں،سڈنی میں سہ پہر اور شام کو بارش کا 90فیصد امکان ظاہر کیا گیا ہے،طوفانی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، درجہ حرارت کم سے کم 19اور زیادہ سے زیادہ 29رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close