Uncategorized

پولیس کی کارروائی،گزشتہ ہفتہ میں 169جرائم پیشہ عناصر گرفتار

لاہور(نمائندہ خصوصی)کینٹ ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 169ملزمان گرفتار کرلئے۔ ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کے دوران 4 پسٹلز،2 رائفلزاور درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 30 ملزمان سے 7 کلوگرام سے زائد چرس اور 187 لیٹر شراب برآمد کی گئی ۔ گرفتار ملزمان میں 10اشتہاری، 30 عدالتی مفرور، 10قمار باز و83دیگر ملزمان شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close